وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کی بلا امتیاز خدمت پنجاب حکومت کا مشن، تمام شعبوں میں اصلاحات لار ہے ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نےہونہار سکالرشپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ،صحت ،انفراسٹرکچر اور دیگر شعبوں کی ترقی کیلئے انقلابی منصوبے شروع کئے ہیں۔ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔ نوجوان نسل کو جدید خطوط پر تربیت اور اعلیٰ تعلیم کے مواقع کے لئے کوشاں ہیں۔ روزگار کے لئے آئندہ ماہ بڑا منصوبہ شروع کرنے والے ہیں۔کاروبار کے لئے نوجوانوں کو تین کروڑ روپے تک آسان شرائط پر قرض ملے گا۔ بد تہذیبی، تشدد اور انتشار کے لئے اکسانے والے نوجوانوں کے خیر خواہ نہیں۔ ہم سب کو مل کر پاکستان میں ترقی کے عمل کو آگے بڑھانا ہے۔بطور ماں آپ کو تلقین کرتی ہوں پاکستان ہمارے لیے سب سے پہلے ہونا چاہیے۔اس سال ہم 30 ہزار اسکالر شپ دے رہے ہیں اور مجھے خوشی ہے اس بات کی کہ 60 فیصد اسکالر شپ لڑکیوں کو ملی ہیں،میں جنوری 2025 میں ایک روزگار اسکیم لے کر آرہی ہوں جس سے آپ کو 3 کروڑ تک کا قرضہ دیا جائے گا،مجھے صرف سیاست مخالف ہونے کی بنیاد پر کردار کشی کا نشانہ بنایا جاتا رہا،
سیاسی تفریق سے بالاتر ہوکر ہونہار سکالر شپ تمام طلبا کیلئے ہے،صرف اسکالر شپ نہیں، بہت جلدی ہم لیپ ٹاپ بھی لے کر آرہے ہیں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین نے میری کردار کُشی کی لیکن میں آہستہ آہستہ سخت ہو گئی ہوں، میں اُن لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے مجھے آگ کی بھٹی میں سے گزارا، اب مجھ پر کوئی چیز اثر نہیں کرتی، مجھے گالی دے دو، نعرہ لگا دو، مجھ پر کچھ اثر نہیں کرتا، ہم سٹوڈنٹس کو مزید ایک لاکھ مفت الیکٹرک بائیکس دینا چاہتے ہیں تاکہ انہیں تعلیم کے حصول میں کوئی رکاوٹ نہ آئے اور وہ آسانی سے اپنے تعلیمی مقاصد حاصل کر سکیں۔یہ 100 بلین کے قریب 5 سالہ منصوبہ ہے جس میں 30 ہزار سکالرشپس اس سال ہونگے 30 ہزار اگلے سال شامل ہونگے اسی طرح 4 سال کی ڈگری میں یہ شامل ہوتے جائیں گے لیکن میری پوری کوشش ہے کہ ہونہار سکالرشپ کی تعداد سالانہ 50 ہزار تک لے کر جائیں۔میں نے یہ جانے بغیر کے کون سا طالب علم کون سی سیاسی جماعت سے وابستگی رکھتا ہے سب کو اسکالرشپس دیں، اگر آپ پنجاب میں ہو اور ہونہار ہو اس اسکالرشپ کے لیے اہل ہو۔جتنے آج آپکے ماں باپ خوش ہونگے آپ کی چیف منسٹر آپکی ماں مریم نوازشریف اس سے زیادہ خوش ہے۔جب آپ کو گارڈ آف آنر مل رہا تھا تو مجھے یقین ہوگیا کہ ہمارا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔میں نہ سفارش سنتی ہوں اور نہ کبھی کوئی تعیناتی سفارش پر کرتی ہوں اسی لیے میرے کچھ ایم این ایز اور ایم پی ایز مجھ سے ناراض ہوجاتے ہیں ۔ یہ آپ کی امانت ہے اس میں کوئی خیانت نہیں ہوسکتی۔

پاک جنوبی افریقہ آخری ون ڈے ، اسٹیڈیم میں دو غیر معمولی واقعات

مغربی میکسیکو میں طیارہ حادثہ،سات افراد کی موت

موبائل فون کمپنیوں کی لوٹ مار،عوام نے جاز اور زونگ کے بائیکاٹ کی مہم شروع کردی

Shares: