گلی کے پانچ بچوں سے بدفعلی کرنیوالا ملزم گرفتار

گلی کے پانچ بچوں سے بدفعلی کرنیوالا ملزم گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں کمسن بچوں سے زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی،

لاہور میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جہاں ہربنس پورہ کے علاقے میں ملزم نے ایک ہی گلی کے پانچ بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا،پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کوگرفتار کر لیا ہے، ایس ایس پی مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ مدعی کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دوسرے کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا، پولیس دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے

پولیس کے مطابق بچوں کا میڈیکل کروایا گیا اور جنسی زیادتی ثابت ہو گئی ہے، ایک ہی گلی میں 5 بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات پر سی سی پی او نے بھی ایس پی کینٹ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا، سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ بچوں کا جنسی استحصال کرنے والے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں نمٹا جائے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے پنجاب پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لاہور پولیس نے بچوں کے ساتھ نازیبا حرکات اور بدفعلی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔بچوں اور خواتین پر تشدد اور ہراسگی کے واقعات پر آئی جی پنجاب زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

بھارتی فوجی خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر 14 برس تک عزت لوٹتا رہا،مقدمہ درج

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارتی پولیس اہلکاروں کی غیر ملکی خاتون سے 5 ماہ تک زیادتی

ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا

ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟

فرار ہونیوالے ملزمان میں سے کتنے ابھی تک گرفتار نہ ہو سکے؟

طالب علم سے زیادتی کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزم گرفتار

ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا

200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت

شادی کے جھانسے میں آ کر تعلق قائم کر لیا، اب بلیک میل کیا جا رہا،سٹیج اداکارہ

Comments are closed.