گلیاں،سڑکیں تالاب
قصور
بارش نے میونسپل کمیٹی الہ آباد کی ناقص کارکردگی کا پول کھول دیا سڑکیں اور گلیاں بازار ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں کرپٹ اور نااہل عملہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز الہ آباد میں ہونے والی بارش نے میونسپل کمیٹی کے نااہل اور کرپٹ ملازمین کی نااہلی اور سستی کا پول کھول دیا سیوریج اور صفائی کی ناقص صورتحال اور ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی وجہ سے الہ آباد شہر ندی نالوں کا منظر پیش کر رہا ہے دیپالپور روڈ اور کنگن پور روڈ کی سڑکیں پانی سے بھری پڑی ہیں گلی محلوں میں پانی کھڑا ہے میونسپل کمیٹی کا عملہ پانی نکالنے میں ناکام ہو چکا ہے میونسپل کمیٹی کے ملازمین کرپشن کی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں شہر کی بہتری کے لئے ان کے پاس وقت نہیں ہے مقامی شہریوں محمد اقبال، سہیل احمد، مدثر رشید ،محمد طارق وغیرہ نے نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے