شیخوپورہ: گالیاں دینے پر ملازم کے ہاتھوں کمپنی مالک سمیت 5 افراد قتل

شیخوپورہ: فاروق آباد میں ایک شخص نے کمپنی مالک اور بیوی بچوں سمیت 5 افراد کو قتل کر دیا۔

باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں تھانہ سٹی فاروق آباد کے علاقے میں ایک ہی ملزم نے ایک گھنٹے کے دوران تین مختلف وارداتوں میں پانچ افراد کی جان لے لی۔

ٹھٹھہ : سول ہسپتال مکلی میں کروڑں کی 75 ایمبولینسز کھلے آسمان تلے ناکارہ ہونے …

مختلف وارداتوں میں ایک ہی شخص کے ہاتھوں پانچ افراد کے لرزہ خیز قتل پر ڈی پی او نے نوٹس لے لیا ہے۔ پولیس نے معاملے کی تقفتیش شروع کردی ہے۔

ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت کے مطابق جاں بحق افراد میں ملزم کی بیوی اور 2 بچے شامل ہیں ملزم تنویر نے پہلےگالیاں دینے پر اپنے مالک کو قتل کیا، ملزم نے دوسری واردات میں محلہ نور پورہ میں اپنی سالی کو گولیاں ماریں پھر ملزم تنویر نے گھر پہنچ کر اپنی بیوی، بیٹے اور بیٹی کو قتل کر دیا۔

ایم پی اے سردار یار محمد رند کے فرزند کے قافلے پر حملہ،دو محافظ جاں …

ڈی پی او زاہد نواز مروت کا بتانا ہے کہ ملزم تنویر کو گرفتار کر کے اس سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے ملزم تنویز فلور ملز میں گارڈ کی نوکری کرتا تھا اور مالک کے گالیاں دینے پر مشتعل ہو گیا تھا۔

Comments are closed.