لاہور:پنجاب کے سینئر وزیر کے بھائی کا جوا خانہ بے نقاب ،اطلاعات ہیں کہ میاں اسلم اقبال کے بھائی بھولا اور عاشق سمن آباد میں آئن لائن جوئے کا اڈا چلاتے ہیں اس حوالے سے بہت سی خبریں گردش کررہی ہیں ، پولیس پر بھی دباو ہے لیکن فی الحال اس بارے میں میاں اسلم اقبال کی طرف سے کوئی وضاحتی بیان سامنے نہیں آیا

ان حقائق کا اس وقت علم ہوا جب پنجاب کے سینئر وزیر اسلم اقبال جوا خانے کے سرپرست نکلنے کے حوالے سے خبریں میڈیا پرآنی شروع ہوئیں ، میاں اسلم نے جوا خانہ چلانے والے اپنے بھائیوں کی سربراہی کی، یہی وجہ ہے کہ انھوں نے اپنے بھائیوں کے جوا خانہ پر چھاپہ مارنے والے پولیس آفیسر کی چھٹی کروا دی۔

 

ایس ایچ او سمن آباد شیخ وقاص نے جوے کی اطلاع پر اسلم اقبال کے بھائی بلو کے جوا خانہ پر چھاپہ مارا تو صوبائی وزیر اسلم اقبال آپے سے باہر ہوگئے، اور سی سی پی او لاہور کو کہہ کر ایس ایچ او وقاص شیخ کو عہدے سے معطل کروا دیا۔

پولیس نے جوا خانہ پر چھاپے کے دوران بلو کو حراست میں لیا تو اس کے دو بھائیوں بھولا اور عاشق، بلو کو چھڑوانے کے لیے تھانے پہنچ گئے، ہنگامہ آرائی کی جس پر پولیس نے تینوں بھائیوں کو حوالات میں بند کر دیا، ایس ایچ او شیخ وقاص نے تینوں بھائیوں کی جوا خانہ چلانے کی اعترافی ویڈیو بھی بنائی، میاں اسلم اقبال نے سی سی پی او کو کہہ کر تینوں بھائیوں کی پولیس سے جان چھڑوائی اور شیخ وقاص کو معطل کروا دیا۔

ایس پی عمارہ سے جعلی رپورٹ بنوا کر انسپکٹر کے خلاف کارروائی کی گئی، ایس پی اقبال ٹائون نے انکوائری کرتے ہوئے انسپکٹر کو قصور وار قرار دیا اور عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی، میاں اسلم نے ویڈیو ڈیلیٹ نہ کرنے پر ایس ایچ او شیخ وقاص کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔

Shares: