باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے، فیض حمید پر فردجرم عائد ہوئی، کون کون کٹہرے میں آئے، نواز شریف کو بم سے اڑانے کی سازش،سول نافرمانی کی کال،کیا ہے عمران خان کی اگلی چال،کال کوٹھڑی یا پھانسی کا پھندہ،ڈو اور ڈائی کا وقت آ چکا ہے،
مبشر لقمان آفیشل یوٹیوب چینل پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ جس شدت سے پی ٹی آئی ٹرمپ کا صدارتی منصب سنبھالنے کا انتظار کر رہی تھی، اسی طرح پاکستان میں اسی شدت سے فیض حمید کے کورٹ مارشل بارے بڑی خبر کا انتظار کر رہے تھے، جنرل عاصم منیر کی تعیناتی سے لے کر اب تک پی ٹی آئی ہر میچ ہارتی آئی ہے، یہ میچ بھی پی ٹی آئی ہار گئی، آرمی چیف نے خود احتسابی کا وعدہ پورا کیا،طاقتور ترین جنرل فیض حمید پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے، دو الزامات ہیں، کرپشن والے معاملے کی بات ثابت شدہ ہے، ٹاپ سٹی ہاؤسنگ کے مالک کا بیان ریکارڈ پر ہے،جنرل فیض حمید کو کلین چٹ ثاقب نثار نے دی تھی، ریاستی مفادات کو ٹھیس پہنچانے، سیاسی مقاصد کے لئے پرتشدد واقعات میں ملوث ہونے کے الزامات معمولی نہیں، کورٹ مارشل میں تب تک فرد جرم عائد نہیں ہوتی جب تک ناقابل تردید شواہد حاصل نہ کر لئے جائیں، اب صرف ضابطے کی کاروائی کی جائے گی اور پھر سزا سنائی جائے گی،کرپشن پر تو قید کی سزا کافی ہے، ریاست کے خلاف بغاوت کی سزاپھانسی ہے، حالات بتا رہے ہیں کہ فیض حمید کو پھانسی اور عمر قید کی سزائیں اکٹھی سنائی جائیں گی،مشکل یہ ہے کہ پھانسی کا پھندہ ایک،گردنیں دو، بچے گا کون،فیض حمید یا عمران خان
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ جس دن فیض حمید کو تحویل میں لیے جانے کی خبر آئی تھی اسی دن انتشاری ٹولے اور عمران خان نے کہہ دیا تھا کہ فیض حمید جانے اور فوج جانے،ہمارا فیض حمید سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، فیض حمید پر عمران خان نے کوئی یوٹرن نہیں لیا، جو مؤقف اپنایا تھا آج بھی وہی دوہرا رہے ہیں، فیض حمید کیخلاف کاروائی آگے بڑھے گی تو عمران خان کے لئے اس موقف پر کھڑا رہنا مشکل ہو جائے گا،عمران خان کا سارا نیٹ ورک ابتدائی تحقیقات کے دوران ہی بے نقاب ہو گیا تھا، فیض حمید جن شخصیات کے ذریعے انتشاری ٹولے سے رابطے میں تھے وہ رابطہ کار بھی بیان ریکارڈ کروا چکے ہیں، فیض حمید نے اپنی گردن بچانی ہے تو کسی اور کی گردن پیش کرنی ہو گی،نو مئی کے بعد مراد سعید کی ویڈیو ریکارڈ پر ہیں جس میں وہ اکسا رہا ہے کہ جگہیں دکھا دی ہیں جائیں حملے کریں، یہی کام 26 نومبر کو کیا گیا، نومئی کو مراد سعید اور 26نومبر کو یہ ذمہ داری پنکی پیرنی کو سونپی گئی،
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ فیض حمید نے وکیل کی خدمات حاصل کر لی ہیں، فوج بھی ایک وکیل دے گی، عمران خان کو زعم ہے کہ وہ شکست تسلیم نہیں کرتا،لیکن اب عمران خان ہار گیا، اس کا غرور خاک میں مل گیا، سائفر لہرایا منہ کی کھائی، آزادی کے جھوٹے خواب کی تعبیر پورے قوم نے بھگتی، نومئی کو فوج میں بغاوت برپا کرنے کی مذموم کوشش کی ناکامی سے دوچار ہوا، جلسوں سے ملک کو انتشار میں دھکیلنے کی کوشش کی، ناکام ہوا، فائنل کال کی کال دی تو پنکی سمیت سب دم دبا کر بھاگ گئے،یہ فتنہ پہلے بھی ناکام ہوا تھا پھر بھی ناکام ہو گا، فیض حمید اسے نومئی کا ماسٹر مائنڈ ثابت کر ے گا،پھندا ایک ہے گردنیں دو ہیں، مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے گھر جاتی امرا کے باہر کسی نے مشتبہ ڈیوائس پھینکی، وہ شخص پکڑا گیا، اس بم نما ڈیوائس سے باردو نہیں ملا لیکن معاملہ کچھ بھی ہو سکتا ہے، فسادی ٹولہ کچھ بھی کر سکتا ہے، انہی کی دھمکیوں کی وجہ سے اے این پی کو انتخابی مہم چلانے کا موقع نہیں ملا، مولانا فضل الرحمان گھر تک محدود ہو گئے تھے، نواز شریف کے گھر کے باہر سے ڈیوائس کا ملنا پیغام،دھمکی ہو سکتی ہے، اسکو سنجیدہ لیا جائے، ورنہ ذرا سی غفلت کسی سانحے سے دوچار نہ کر دے
فیض حمید کیخلاف ٹرائل سبوتاژ کرنے کیلیے سول نافرمانی کی کال دی گئی،طلال چودھری
فیض حمید کے خلاف چارج شیٹ جاری ہونا اہم پیشرفت ہے۔مصطفیٰ کمال
فیض حمید کیخلاف چارج شیٹ،عمران کا بچنا ممکن نہیں، فیصل واوڈا