گندم بحران کا زمہ دار کون ، قائد ن لیگ نے پیر کو وزیر اعظم کو بلا لیا

Flour

گندم کے معاملے پر مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیرصدارت جاتی امرا میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مریم نواز ، صوبائی وزیر خوراک اور دیگر وزرا شریک تھے،پنجاب میں گندم کے کاشتکاروں کو فی من 500 روپے سبسڈی دینے کی سفارشات دی گئیں،محکمہ خوراک پنجاب نے 30 ارب روپے کی سبسڈی کا پلان حکومت کو پیش کیا۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ باردانہ لینے والے کاشتکاروں کو سبسڈی دینے پر اتفاق کیا گیا،جو کاشتکار سبسڈی کیلئے درخواست دے چکے ہیں ان کی فی من 500 روپے سبسڈی دی جائے گی۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فی من گندم پر سبسڈی صرف 12 ایکٹر کے کاشتکاروں کو ہی دینے کی سفارشات دی گئیں،پنجاب حکومت نے گندم کے کاشتکاروں کی مالی معاونت پر اصولی منظوری دے دی،پنجاب کابینہ کے اجلاس میں باقاعدہ سبسڈی پلان پر منظوری دی جائے گئی۔ قائد ن لیگ نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو پیرکوبلا لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر کو وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے نواز شریف کورپورٹ پیش کیے جانے کاامکان ہے۔ میاں نواز شریف نے گندم بحران کے ذمہ داروں کےخلاف ایکشن لینے کی ہدایت کردی۔ مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ گندم بحران کے ذمہ داروں کو نہیں چھوڑا جائے گا ۔ ان کے خلاف کارروائی کی جائےگی ۔

Comments are closed.