وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں گندم کے آبادگاروں کی سپورٹ پروگرام سے متعلق اجلاس ہوا

اجلاس میں صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، سیکریٹری ٹو سی ایم عبدالرحیم شیخ اور سیکریٹری زراعت زمان ناریجو شریک تھے، وزیراعلیٰ سندھ کاکہنا تھا کہ سندھ حکومت نے گندم کی پیداوار بڑھانے کے لیے 55 ارب روپے کا پیکیج منظور کیا ہے،پیکیج کے تحت 4 لاکھ 12 ہزار چھوٹے کاشتکاروں کو یوریا اور ڈی اے پی کھاد فراہم کی جا رہی ہیں، انشاءاللہ سندھ میں اس سال 22 لاکھ ایکڑ اراضی پر گندم کاشت کی جائے گی،

اجلاس میں دوران بریفنگ بتایا گیا کہ ہاریوں کے زمین ریکارڈ کی تصدیق کے لیے اینڈرائیڈ بیسڈ ایپ بنائی گئی ہے،اینڈرائیڈ ایپ آن لائن اور آف لائن دونوں صورتوں میں کام کرے گی،ہیڈ آفس اور اضلاع کو جوڑنے والا مانیٹرنگ ڈیش بورڈ تیار کر لیا گیا،ڈیش بورڈ خودکار ایس ایم ایس سروس سے منسلک کر دیا گیا،سندھ بینک کے پاس 4 لاکھ ہاری کارڈ آگئے ہیں،چھوٹے کاشتکاروں کو فوری مالی امداد کی رقم منتقل کی جائے،گندم کی بوائی شروع ہوگئی ہے، اس کے لئے یوریا اور ڈی اے پی ضروری ہے،

Shares: