گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کیا کاروائی ہوئی؟ وزیر خوراک نے بتا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں گندم کی خریداری کے حوالہ سے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلا س میں محکمہ خوراک سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کو گندم کی ذخیرہ اندوزی پر بریفنگ دی
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کاروائیاں جاری ہیں،محکمہ خوراک پنجاب نے 436مقامات پر چھاپے مار کر گندم برآمد کی ہے، مختلف اضلاع میں ذخیرہ کی گئی 33ہزار ٹن گندم قبضے میں لی گئی ہے
عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ گندم کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کسی صورت برداشت نہیں کرینگے،پنجاب کے زمینی اور دریائی راستوں پر سخت چیکنگ ہو رہی ہے، حساس اداروں اور رینجرز کی مدد سے گندم کی سمگلنگ روکی ہے، سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی گندم کی مصنوعی قلت کا باعث بنتی ہے
محکمہ خوراک کی سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کو گندم کی ذخیرہ اندوزی پر بریفنگ pic.twitter.com/1KpsZQma3R
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) May 11, 2020
وزیر خوراک عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ خوراک چوکنا ہے، کسی دباؤ کے بغیر کاروائیاں جاری رہیں گی، ذخیرہ اندوزی روکنے سے گندم خریداری مہم پر مثبت اثرات پڑرہے ہیں، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، وافر مقدار میں گندم کی فراہمی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، پنجاب گندم میں خود کفیل ہوگا، کسی قسم کی کمی نہیں آنے دیں گے