گنڈا پور وزیراعلی ہے یا غنڈہ، پی ٹی آئی کا ایک اور نومئی طرز کا منصوبہ

0
51
ali amin

تحریک انصاف کا انتظامیہ نے جلسہ منسوخ کیا تو پی ٹی آئی نے ایک بار پھر قانون کو ہاتھ میں لے کر جلسہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے پھر سے سلطان راہی بننے کی کوشش کی۔ یہ وزیر اعلی ہے یا غنڈہ،بیانات سے تو، گفتگو سے تو یہ اجرتی قاتل لگ رہا ہے

جلسے کا نوٹیفیکیشن سیکیورٹی خدشات اور انتظامی وجوہات کی وجہ سے کینسل کیا گیا۔ جب ریاست اجازت نہ دے تو آپ تابع ہیں اس کا حکم ماننے کے لیے ۔آئے روز پاکستان میں دہشت گردی کا خدشہ ہے۔ خیبر پختونخوا میں بم دھماکے ہو رہے ہیں لیکن یہ عوام کو اکسا رہا ہے کہ وہ پہنچیں اور طاقت استعمال کریں۔اسی طرح کی بھڑکیں مار کر انہوں نے نو مئی کروایا اور اب یہ ایک اور خون کی ہولی کھیلنے کو تیار بیٹھے ہیں۔ یہ وقت اور ویڈیو محفوظ کر لیں ، اگر کل نقصان ہوا تو یہ ڈیجیٹل دھشتگرد اس کو فوج کے کھاتے ڈال رہے ہوں گے۔ پھر بولیں گے فالس فلیگ آپریشن کیا گیا، سیکورٹی کیوں نہ تھی، عوام کو کیوں اشتعال دلایا گیا، ہماری لیڈر شپ تو روک رہی تھی جتھوں کو فساد مچانے سے، قانون نافذ کرنیوالوں نے پہل کی وغیرہ وغیرہ۔

جب ان کو کہا جا رہا ہے کہ یہ کام نہ کرو۔ جب جتھے آتے ہیں تو کسی کا کنٹرول نہیں ہوتا۔ پہل آپ کر رہے ہیں بات نہ مان کر۔ جانتے بوجھتے عوام اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو آمنے سامنے کروا رہے ہیں۔ یاد رکھنا کوئی فالس فلیگ کا بہانا پھر نہ بنانا۔
دراصل مسئلہ یہ ہے کہ صوبائی وزیر شکیل آفریدی کے استعفے نے اس کی کرپشن کے پول لھول دیے ہیں جس پر اب یہ تلملا رہا ہے اور معصوم لوگوں کی لاشوں پر اپنے گندے کرتوت بچانے کے درپے ہے۔ دوسرا جب سے فیض حمید کو قید کیا گیا ہے ان سب کو ڈر ہے کہ اب ان کا معاملہ بھی لپٹنے والا ہے، تبھی تو علی امین گنڈا پور نے بھی آج دوبارہ شر انگیزی والا بیان دیا ہے۔
عام عوام سے التماس ہے کہ ایسے کسی شر پسند جھتے کا حصہ نہ بنیں یہ آپ سے نو مئی کروا کر، ظلے شاہ گروا کر، روتی ماؤں کے ویڈیو چلا کر سیاست چمکائیں گے جبکہ خود پتلی گلی پکڑ لیں گے۔ مشتری ہوشیار باش

Leave a reply