وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے باجوڑ میں جاری کارروائی کو دہشت گردوں کے خلاف آپریشن نہ قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری ہیں اور انہیں آبادیوں میں چھپنے نہیں دیا جائے گا۔

اپیکس کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گرد عوام کو اداروں سے ناراض کرنے کے لیے آبادیوں میں پناہ لیتے ہیں اور فورسز پر حملے کرتے ہیں، جس کے جواب میں جوابی کارروائی سے بعض اوقات غیر مطلوبہ نقصان (کولیٹرل ڈیمیج) بھی ہوتا ہے۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ایک سازش کے تحت اداروں اور عوام کے درمیان فاصلے پیدا کیے جا رہے ہیں اور دہشت گردوں کا مقصد حکومت اور اداروں میں خلیج ڈالنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فورسز ہمارے مہمان ہیں اور ان کو نقصان پہنچانا ہماری روایت کے خلاف ہے۔وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ صوبے کے معدنی وسائل ہمارا اثاثہ ہیں اور ان کا اختیار صرف ہمارے پاس ہے، جسے وہ کسی کو دینے کے لیے تیار نہیں۔

سینیٹر ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر کل انتخاب، 5 امیدوار میدان میں

ایرانی صدر 2 اگست کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

یو اے ای ویزہ فراڈ میں اضافہ،عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت

Shares: