وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی کوششیں رنگ لے آئیں، سینیٹ الیکشن کے لیے ناراض امیدوار وقاص اورکزئی نے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے سینیٹ انتخابات میں بلامقابلہ انتخاب کے لیے سیاسی حکمت عملی تیز کر دی ہے اور اسی سلسلے میں ناراض رہنماؤں سے رابطے بھی کیے جا رہے ہیں۔ناراض امیدوار وقاص اورکزئی نے وزیراعلیٰ سے اہم ملاقات کی، جس کے بعد انہوں نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کا اعلان کیا۔ علی امین گنڈاپور نے وقاص اورکزئی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ امیدواروں کی فہرست بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے مطابق مرتب کی گئی، وقاص اورکزئی کے شکریہ گزار ہیں کہ انہوں نے پارٹی مفاد میں فیصلہ کیا۔”
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے عرفان سلیم سمیت دیگر ناراض امیدواروں سے بھی رابطے کیے ہیں اور انہیں قائل کرنے کی کوشش جاری ہے کہ پارٹی مفاد میں کاغذات واپس لے کر انتخابی ہم آہنگی قائم رکھی جائے۔واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے خیبرپختونخوا میں پارٹی کے اندرونی اختلافات سامنے آئے تھے، جسے حل کرنے کے لیے علی امین گنڈاپور متحرک ہو چکے ہیں۔ ان کی قیادت میں بلامقابلہ انتخاب کی راہ ہموار ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
اداکارہ حمیرا اصغر قتل کیس ، نئے انکشافات، موت کے بعد موبائل فون استعمال ہوتا رہا
امریکا کا اپنے شہریوں کو فوری طور پر شام چھوڑنے کا حکم
ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
کویت میں تاریخ کا سب سے بڑا شہریت فراڈ بے نقاب،ہزاروں تارکین وطن ملک بدر