قصور
کوٹ رادہاکشن میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر
تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل کوٹ رادہاکشن میں ہر طرف گلیوں بازاروں میں گندگی ہی گندگی کوڑا کرکٹ ڈالنے والے ویسٹ بکس نا ہونے کی بدولت اور جن علاقوں میں ویسٹ بکس موجود ہیں ان میں سے کوڑا کرکٹ نہیں نکالا جس کے باعث شہری اپنی گلی محلوں کے باہر ہی کچرا پھینکنے پر مجبور ہیں جس سے ہر طرف تعفن پھیلی رہتی ہے جبکہ تحصیل میونسیپل ایڈمنسٹریٹر کوٹ رادہاکشن کا عملہ صفائی کے معاملے میں بلکل بھی دلچسپی نہیں لیتا جس سے مکھیوں اور مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے شہری طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں
اہلیان علاقہ نے ڈی سی قصور اور TMO کوٹ رادہاکشن سے گزارش کی ہے کہ صفائی کے عملے کو فرائض سے غفلت برتنے پر سزا دی جائے اور آگے سے ان کو پابند کیا جائے کہ ہر گلی محلے کی سطح پر کوڑا کرکٹ اٹھائیں
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved