قصور، چونیاں کے نواحی گاؤں محمدی پور میں مین روڈ پر کوڑے کے ڈھیرکا قبضہ،متعلقہ انتظامیہ بھنگ پی کر سو گئی بار بارقومی ا خبارات میں خبریں نشر ہونے اور اہل دیہہ کی جانب سے درخواستیں دئیے جانے کے باوجود انتظامیہ ٹس سے مس نہ ہوئی عوام پھٹ پڑے
تفصیلات کے مطابق اہل علاقہ نے صحافیوں کو اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے بتایا کہ مین کارپٹ روڈ محمدی پورپر گندگی کے ڈھیروں نے قبضہ جما لیا ہے یہ مین روڈ 12 فٹ چوڑائی پر مشتمل ہے جبکہ کوڑے کے ڈھیروں کے باعث سکڑ کر تقریبا 5 فُٹ رہ گئی ہے
باقی روڈ پر گندگی و غلاظت کا راج ہے متعدد بار اسسٹنٹ کمشنر چونیاں کو درخواستیں گزار چکے ہیں تاحال ابھی تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے اس کوڑے کے ڈھیر کے باعث اہل علاقہ میں مختلف قسم کے جان لیوا امراض جنم لے رہے ہیں اسی گندگی کی وجہ سے مچھروں کی ٹولیاں لوگوں کے سروں پر منڈلا رہی ہیں
درجنوں دیہاتوں کو ملانہ والا یہ اکلوتہ روڈ تحصیل کونسل چونیاں، اور متعلقہ انتظامیہ کی عدم توجہ کا شکار ہے یہ روڈ کروڑوں روپوں کی لاگت سے سفری مسائل کو ختم کر نے کیلئے بنایا گیا تھا جبکہ گندگی کے ڈھیروں نے مین شاہراہ کو لپیٹ میں لیکر عوام کا پیدل گزرنا بھی محال کر دیا ہے اہل علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، اور ڈی سی قصور سے فوری نوٹس لیکر عوام کو اس عذاب سے نجات دلانے اور متعلقہ افسران کی سرزنش کا مطالبہ کیا ہے