پنجاب کی صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور مسلسل فیڈریشن مخالف سازشیں کر رہے ہیں
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ایک صوبے کا وزیراعلی دوسرے ملک کے ساتھ کس حیثیت سے بات کر سکتا ہے؟ کل افغان قونصل جنرل سے ملاقات فیڈریشن سے کھلی بغاوت کا اعلان ہے، یہ کسی غلط فہمی میں مت رہیں فیڈریشن لاڈلے بچے کی طرح ان کا منہ نہیں دیکھتی رہے گی،علی امین گنڈاپور یہ سب کچھ کیوں کر رہے کس کے اشارے پر کر رہے ہمیں سب معلوم ہے،فتنہ فساد پارٹی پاکستان میں دوبارہ 2014 والے دھرنے کا سیکوئیل دوہرانے کی پلاننگ کر رہی ہے،اسلام آباد کا جلسہ اور گنڈاپور کی افغان سفارتکار سے ملاقات آئندہ ماہ کوئی ایڈونچر کرنے کی پلاننگ ہے
دہشتگردی کے خلاف پولیس اور پاک فوج کا تعاون جاری رہے گا،آئی جی خیبر پختونخوا
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے پشاور میں تعینات افعان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکی کی ملاقات ہوئی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول باہمی تجارت کے فروغ، علاقائی امن و استحکام، صوبے میں مقیم افعان شہریوں کو درپیش مسائل کے حل سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا اور افغانستان کے عوام کے درمیان کئی قدریں مشترک ہیں، سرحد کے آر پار لوگ لسانی، مذہبی، ثقافتی اور انسانی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ کی وجہ سے دونوں اطراف کے لوگ مشکلات سے دوچار ہوئے ہیں، علاقائی امن پاکستان اور افغانستان دونوں کے مفاد میں ہے،اب وقت آگیا ہے کہ علاقے میں پائیدار امن کے قیام کے لئے سنجیدہ کوششیں ہونی چاہئیں،
اعظم خان نےعمران خان پرقیامت برپا کردی ،سارے راز اگل دیئے،خان کا بچنا مشکل
جیل اسی کو کہتے ہیں جہاں سہولیات نہیں ہوتیں،
چیئرمین پی ٹی آئی پر ایک مزید مقدمہ درج کر لیا گیا
نشہ آور اشیاء چیئرمین پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں پہلی لڑائی کی وجہ بنی،