تھانہ دھمیال کے علاقے میں شہری سے گاڑی چھین کر فرار ہوتے تین ڈاکؤوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی
ڈاکؤوں کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل غلام محی الدین شدید زخمی ہو گئے،فائرنگ کے دوران دو ڈاکو زخمی ہوئے جو ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے، ترجمان پولیس کے مطابق شہری سے چھینی گئی مہران گاڑی، اسلحہ، وائرلیس سیٹ، گاڑی چوری کرنے کے آلات اور نمبر پلیٹیں اور زیر استعمال کار بھی برآمد کر لی گئی، ہلاک ڈاکؤوں کی شناخت نقیب الرحمن عرف طوفان اور تحسین اللہ کے نام سے ہوئی، ہلاک ڈاکو بین الصوبائی نجیب اللہ ڈکیت گینگ کے رکن تھے، گینگ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے روپ میں شہریوں کو لوٹنے کی وارداتوں میں ملوث ہے،گینگ ڈکیتی، رابری، گن پوائنٹ پر کار و موٹر سائیکل چھیننے اور دوران ڈکیتی شہریوں کو قتل و زخمی کرنے کی متعدد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیں، گینگ ائیرپورٹ اور دھمیال کے علاقوں میں ڈولفن فورس پر فائرنگ میں بھی ملوث ہے،
واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے، فرار ڈاکو کی گرفتاری کے لئے علاقہ میں سرچنگ شروع کر دی گئی، دھمیال پولیس کو شہری جمال نے اطلاع دی کی تین ڈاکؤوں نے گن پوائنٹ پر اس سے گاڑی اور نقدی چھینی اور فرار ہوئے، دھمیال پولیس نے فوری رسپانس کرتے ہوئے گاڑی سمیت فرار ہوتے ڈاکؤوں کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، زخمی ہیڈ کانسٹیبل غلام محی الدین کو علاج معالجہ جبکہ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، بروقت رسپانس کرکے خطرناک ڈاکؤوں کی فائرنگ کا دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہری سے چھینی گئی گاڑی فوری برآمد کرنے پر سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے ہیڈ کانسٹیبل غلام محی الدین، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر، اے ایس پی صدر، ایس ایچ او دھمیال اور ٹیم کو شاباش، دی اور کہا کہ شہریوں کے جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والے عناصر قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتے،راولپنڈی پولیس فرض کی راہ میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی، جرائم کے خلاف جنگ میں ہر افسر ہر جوان پرعزم ہے،
بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ
دوسری جانب اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے غیر قانونی اسلحے کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔تھانہ ترنول پولیس ٹیم نے اسلحہ کی سمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے 10 پسٹلز اور بھاری تعداد میں ایمونیشن برآمد کر لیا۔تھانہ ترنول کی حدود 26 نمبر چونگی شاہین آباد گشت پر مامور اے ایس آئی اکرم رانجھا اور ٹیم کی اہم کارروائی کے دوران اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے۔اسلحہ سمگلر گروہ سے تعلق رکھنے والے ملزم علیم خان ولد حکیم خان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق پشاور سے ہے جو کہ ایک کاٹن اٹھا کر پیدل جا رہا تھا گشت پر مامور پولیس کو دیکھ کر الٹے پاؤں مڑنے لگا پولیس نے مشکوک جان کر تلاشی لی جس سے کاٹن میں 9mm دس پسٹل دس پوچس 200 روند غیر قانونی اسلحہ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اسلحہ سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کر دی گئی ہے ایس پی صدر زون نوشیروان نے تھانہ ترنول اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے ،ناجائز اسلحہ کی ترسیل و فروخت جیسے جرائم میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔غیر قانونی اسلحے کے خلاف کریک ڈاؤن جرائم کے خاتمے میں معاون ثابت ہو گا۔اسلام آباد پولیس شہر میں امن وامان برقرار رکھنا ان کی اولین ترجیع ہے اور پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کر رہی ہے۔