میرپور خاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) میرپورخاص .شہر میں گزشتہ دنوں بنکوں سے پیسے نکال کر جانے والے لوگوں سے اسلحے کے زور پر پیسے چھیننے والے جرائم میں ملوث گروہ کے ارکان گرفتار ، ملزمان بین الضلاعی گروہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ ملزمان نے میرپورخاص میں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ میرپورخاص انچارج سی آئ اے عنایت علی زرداری کی سربراہی میں ہمراہ پولیس ٹیم بڑی کاروائی، ملزمان گرفتار، اسلحہ، اور چھینی گئی اشیاء برآمد..ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ( ر) اسد علی چوہدری نے اپنے دفتر میں دھواں دار پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ دنوں میں میرپورخاص میں ہونے والے جرائم کے واقعات کے تناظر میں انکی ہدایات پر انچارج سی آئ اے عنایت علی زرداری کی سربراہی میں انچارج ڈی آئ سی غلام حسین سدھایو کی تکنیکی معاونت سے میرپورخاص پولیس ٹیم میں شامل آفیسر ، ڈی آئی بی انچارج دانش احمد، ایس ایچ او ٹاؤن، ایس ایچ او سٹلائٹ ٹاؤن اور ایس ایچ او غریب آباد ایس ایچ او محمودآباد نے جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کرتے ہوئے بین الضلاعی گروہ کے کارندے گرفتار کر لئے, ملزمان نے حالیہ دنوں میں ہونے والے جرائم میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں شکیل ولد امتیاز شیخ، ارسلان ولد ادریس عباسی، کامران ولد عیدو مری، عبدالشکور ولد عبدالرحمن راجڑ شامل ہیں، ملزمان کا 8 لوگوں کا گروپ ہے جس کے دو ملزمان حیدرآباد پولیس نے بھی گرفتار کیے ہیں ۔۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ اس ٹیم نے نہ فقط بلائنڈ ملزمان کا سراغ لگایا، بلکہ اُن ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا، مزید جو کرائم میرپورخاص میں ہوۓ ہیں اُن ملزمان کے بھی ہم قریب ہیں جلد دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا جائیگا.

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں