سیالکوٹ,باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض) پولیس نے مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث شہریار عرف چوا بین الاضلعی گینگ کے سرغنہ سمیت 4 ارکان کو گرفتار کر لیا، لاکھوں روپے مالیت کے 25 مویشی، 2لوڈر رکشے اور منشیات برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر سیالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کر رکھا ہے اس سلسلہ میں ڈی ایس پی پسرور سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ بڈیانہ انسپکٹر عرفان اشرف نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مویشی چوری کی وارداتوں اور منشیات فروشی میں ملوث شہریار عرف چوا گینگ کے سرغنہ سمیت 4 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں شہریار عرف چوا ولد یعقوب سکنہ خانہ بدوش حال بڈیانہ،عمر عرف بلال ولد حاکم دین سکنہ خانہ بدوش حال بڈیانہ،یعقوب عرف اشرف ولد اکبر چنگڑ سکنہ خانہ بدوش حال بڈیانہ،مجید عرف کالا قصائی ولد غلام رسول سکنہ کشنے والی کوٹھے سیالکوٹ شامل ہیں
دوران تفتیش ملزمان سے 11 مقدمات ٹریس ہوئے ہیں اور قبضہ سے 53 لاکھ 40 ہزار روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ جس میں 25 مال مویشی(بھینسیں، گائیں، کٹے اور بچھڑے)، 2 لوڈر رکشے اور 2 کلو 680 گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔ برآمد شدہ مال مویشی اصل مالکان کے حوالے کر دئیے گئے۔
گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے. جن سے مزید برآمدگی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کو مویشی چور گینگ کو گرفتار کرنے پر تعریفی سرٹفیکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔