آسٹریلیا میں بھارتی طالب علموں کے ایک گروہ پر الزام ہے کہ انہوں نے 5 ماہ کے دوران بڑے اسٹورز سے 10 ملین ڈالرز سے زائد مالیت کی اشیاء چُرائیں، جن میں بے بی فارمولا، وٹامنز، الیکٹرک ٹوتھ برش اور دیگر قیمتی سامان شامل ہے۔
آسٹریلوی ویب سائٹ کے مطابق پولیس نے 19 افراد پر مشتمل ایک منظم گروہ کو گرفتار کیا ہے، جن میں زیادہ تر بھارتی طالب علم اور عارضی ویزوں پر مقیم افراد شامل ہیں۔پولیس کے مطابق یہ گروہ ایک منظم نیٹ ورک کے طور پر کام کرتا تھا اور مختلف علاقوں میں بیک وقت چوری کی وارداتیں کرتا تھا۔ چوری شدہ سامان مخصوص وصول کنندگان تک پہنچایا جاتا، جو بعد ازاں مہنگے داموں فروخت کرتے تھے۔
رپورٹ کے مطابق گرفتار افراد میں چھ مرد اور ایک خاتون شامل ہیں، جن کی عمریں 21 سے 54 سال کے درمیان ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ وہ کئی وارداتوں میں ملوث رہے، جن میں چوری شدہ سامان کی مالیت 25 ہزار سے 1 لاکھ 36 ہزار ڈالر تک تھی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی حالیہ دنوں میں منظم چوریوں کے خلاف سب سے بڑی کامیابی ہے، جس کا مقصد اس طرح کے گروپوں کی سرگرمیوں کو روکنا ہے۔
یاسین ملک کی بیٹی کی عالمی رہنماؤں سے والد کی جان بچانے کی اپیل
شرح پیدائش، چین کا بچوں کے والدین کو سالانہ 500 ڈالر معاوضہ
روس جنگ ختم کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا،یورپی رہنماؤں کے خدشات