خیبر پختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد میں راولپنڈی سے آئی خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعے میں پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایبٹ آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق یہ واقعہ تھانہ بکوٹ کی حدود میں واقع بیروٹ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں 3 افراد نے خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق انہیں واقعے کی خفیہ اطلاع ملی جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مکان کے مالک کو گرفتار کیا گیا، جہاں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں گرفتار مرکزی ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ متاثرہ خاتون کو راولپنڈی سے گاڑی میں ایبٹ آباد لایا، جہاں اس نے پہلے خود زیادتی کی اور بعدازاں اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ پوری رات خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

بکوٹ پولیس کے مطابق اجتماعی زیادتی کے اس کیس میں تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات 375A، 376، اور 34 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس نے متاثرہ خاتون کا طبی معائنہ کروا لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

شمس الاسلام قتل کیس، تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیٹی قائم

Shares: