بھارت میں کورونا وباکے اثرات سے بچنے کے لیے گائے کا پیشاب پینے کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے دارالحکومت نئی دہلی میں ایک پارٹی منعقد کی گئی. جس میں شہر کے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی. سب شرکا کی کورونا سے بچنے کے لیے گاؤمُترسے تواضع کی گئی. اس پارٹی کا اہتمام سیاسی جماعت آل انڈیا ہندومہاسبھا کے صدر سوامی چکراپانی مہارکی جانب سے کیا گیا. تقریب کے شرکا نےگاؤ مُتر پی کر آگ کے گرد عبادتیں اور کورونا سے بچنے کے لیے پرارتھنا کی. سوامی چکراپانی مہاراج نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس ان سب کے لیے سزا بن کر آیا ہے جو سبزی دالوں کے بجائے جانوروں کو مار کر ان کا گوشت کھاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں ان سب کی طرف سے کورونا وائرس سے معافی مانگتا ہوں اور عہد کرتا ہوں کہ آئندہ بھارت میں کوئی گوشت نہیں کھائے گا. انہوں نے مزید کہا کہ ان کی پارٹی کے سب ہی راہنما اور کارکن جب بیمار ہوتے ہیں تو اپنا علاج گاؤمُتر سے کرتے ہیں مگر وہ سب چھپ کر پیتے ہیں، گاؤ مُتر بھگوان کی طرف سے ایک تحفہ ہے پتہ نہیں کیوں ہمارے لیڈر اس میں شرم محسوس کرتے ہیں، چُھپ کر پینے سے گاؤمتر کی تاثیر زائل ہو جاتی ہے۔

- Home
- بین الاقوامی
- گاؤ موتر پی کرکورونا سے معافی مانگ لی
گاؤ موتر پی کرکورونا سے معافی مانگ لی

Khalid Mehmood Khalid5 سال قبل