باغی ٹی وی ،چونیاں(نامہ نگار) میونسپل کمیٹی چونیاں کی نااہلی سرکاری سکول چھانگا مانگا کے سامنے کوڑے کے ڈھیر اساتذہ اور بچے مختلف بیماریوں میں مبتلا، سکول میں بچوں کی حاضری اور داخلہ متاثر، ڈی سی قصور، اسسٹنٹ کمشنر چونیاں فوری نوٹس لیں اور کچرے کے ڈھیروں کو اٹھوایا جائے اساتذہ اور علاقہ مکینوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی چونیاں کی نااہلی، گورنمنٹ پرائمری سکول چھانگامانگا نزد عیدگاہ کے قریب تمام شہر کا کوڑا کرکٹ اکٹھا کر کے ڈھیر لگا دیا جاتا ہے کچرے کے ڈھیر نے اساتذہ اور بچوں کی زندگی اجیرن کر دی، جس کی وجہ سے سکول میں طلباء کی حاضری کم ہے کچرے کے ڈھیر سے تعفن پھیل رہا ہے ملیریا، ٹائیفائیڈ، ہیضہ جیسی خطرناک بیماریاں جنم لے رہی ہیں دوسری جانب سکول کو دونوں اطراف سے سیوریج کے گندے و گٹروں کے پانی نے بھی گھیر رکھا ہے اس گندے کچرے اور بدبو دار پانی سے اٹھنے والی گندی بو سے اساتذہ و بچوں کو سانس لینا بھی دشوار ہے۔ سکول اساتذہ رانا ایوب، رانا صفدر ، قمر موبین و علاقہ مکینوں عثمان ناصر، محسن، رانا حامد لیاقت نے مرکزی پریس کلب حافظ میڈیا گروپ چونیاں کو بتایا کہ کوڑا کرکٹ جمع ہونے کے باعث مچھروں کی افزائش تیزی سے بڑھ رہی ہے، بچے اور اساتذہ سانس کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں، والدین سکول کے باہر گندے کچرے کے ڈھیروں کو دیکھ کر بچوں کو دوسرے سکول میں منتقل کر رہے ہیں جو بچے زیر تعلیم ہیں وہ بھی بیماری میں مبتلا ہونے کے خوف سے سکول کم آتے ہیں اساتذہ اکرام اور علاقہ مکینوں نے کمشنر لاہور، ڈی سی قصور اور اسسٹنٹ کمشنر چونیاں سے مطالبہ کیا کہ فوری طور مستقل بنیادوں پر کچرے کے ڈھیر کو اٹھانے کے احکامات کئے جائیں تاکہ بچے اچھے ماحول میں تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو سکیں

Shares: