ٹھٹھہ : گندگی کے ڈھیر ،گٹروں کا گندہ پانی دکانوں اور گھروں میں داخل،شہری مشکلات کا شکار

باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ ( نامہ نگار راجہ قریشی)گندی کے ڈھیر ،گٹروں کا گندہ پانی دکانوں اور گھروں میں داخل،شہری مشکلات کا شکار
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ میں میونسپل عملے کی ہڑتال ختم ہونے کے باوجود بھی ٹھٹھہ میں گندگی کے ڈھیر موجود ہیں گٹروں کا گندہ پانی دکانوں اور گھروں میں داخل ہوچکا ہے ، تمام رستے گندے تالابوں میں تبدیل ہوگئے ہیں ،ٹھٹھہ میں میونسپل کمیٹی کی جانب سے کی جانے والی ہڑتال چند روز پہلے ختم ہوگئی ہے لیکن صفائی کا عملہ ابھی تک لاپتہ ہے ، ٹھٹھہ شاہی بازار ،سونار گلی بخاری محلہ، شیرازی ،محلہ ستیوں روڈ اور دیگر کئی مقامات پر گندگی کے ڈھیر موجود ہیں اور گٹر ابل پڑے ہیں گٹروں کا گندہ پانی سڑکوں گھروں اور دکانوں کے نذدیک گھٹنوں گھٹنوں کھڑا ہے جس کی وجہ سے کاروبار بھی سخت متاثر ہوئے ہیں لوگوں کی آمدورفت میں سخت مشکلات پیدا ہورہی ہیں خاص طور پر نمازیوں کو بھی سخت دشواری پیش آرہی ہے گندگی کے باعث مچھروں کی تعداد میں بے پناہاضافہ ہوگیا ہے اور ملیریا سمیت مختلف بیماریاں بھی پھیل گئی ہیں-

Leave a reply