وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں کسی بھی گاڑی کا بار بارچالان ہوگا تو گاڑی نیلام ہوگی، قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی سرکاری گاڑیوں کو بھاری جرمانہ ہوگا، پنجاب میں ون وے کی خلاف ورزی ختم کرنے کیلئے 30 دن کی مہلت دیدی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مناسب پارکنگ نہیں ہوگی تو میرج ہال بھی نہیں ہوگا، میرج ہال کو پارکنگ کا انتظام کرنا ہوگا۔وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب بھر میں بس کی چھت پر سواریاں ختم کرنے کیلئے کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا گیا، ٹریفک کی بہتری کیلئے لاہور کی 5 ماڈل سڑکوں پر چنگ چی رکشوں پر پابندی عائد کردی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ لاہور سمیت تمام شہروں میں ٹریفک کے معاملات کو بہترکرنا پڑے گا، بے ہنگم ٹریفک ریاستی رٹ کمزور ہونے کے مترادف ہے۔








