او جی سی ڈی ایل کے ملازمین کی گاڑی پر فائرنگ ، ایک ملازم جاں بحق ، دو زخمی
ڈیرہ مراد جمالی میں قومی شاہراہ پر دہشتگردوں کی آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی سی ڈی ایل) کے ملازمین کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک ملازم موقع پر بھی جاں بحق ہو گیا جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔
باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی میں قومی شاہراہ پر دہشتگردوں کی آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی سی ڈی ایل) کے ملازمین کی گاڑی پر فائرنگ سے گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی ایک ملازم موقع پر بھی جاں بحق ہو گیا جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے او جی سی ڈیل کے جاں بحق اور زخمی ملازمین کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس اور پیرا ملٹری فورس وقوعہ پر پہنچ گئی۔
سلطان اذلان شاہ کپ: فائنل میں پاکستان کو شکست
ریسکیو حکا م نے تصدیق کی کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد او جی سی ڈی ایل کے ملازم ہیں جو جھل مگسی سے ڈیرہ مراد جمالی آ رہے تھے، ابتدائی معلومات کے مطابق جاں بحق ہونے والے سعید بگٹی کا تعلق نصیر آباد سے ہے جبکہ زخمی خالد اور عابد کا تعلق خانیوال اور کبیر والا سے ہے ڈاکٹروں کے مطابق دونوں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جن کو مزید علاج کے لیے لاڑکانہ ریفر کردیا گیا ہے۔