کوئٹہ:گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،تین بھائی جاںبحق
کوئٹہ کے جوائنٹ روڈ پر گاڑی پر فائرنگ کرکے 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔
باغی ٹی وی : پولیس کےمطابق نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں آرتھو پیڈک ڈاکٹر ناصر اچکزئی کے 3 بیٹے جاں بحق ہوگئے جاںبحق افراد شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد گھر آرہے تھے کہ جوائنٹ روڈ پر گھر کے قریب ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔
کراچی پولیس مقابلے میں 4 انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار
واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ میتوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا، آئی جی پولیس بلوچستان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
دوسری جانب کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی کے قریب سی ٹی ڈی نے کارروائی کی جس دوران فائرنگ کےتبادلے میں 4 منشیات فروش ملزمان ہلاک ہوگئےکارروائی کے دوران ملزمان سے منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے-
ادھر پاراچنار میں بارشوں سے متاثرہ مکان گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے پارا چنارکے علاقے وسطی کرم میں بارشوں سے متاثر ہ دو منزلہ مکان گر گیا۔ مکان کے ملبے تلے دب کر پانچ افراد جاں بحق اور گیارہ زخمی ہوگئے جنہیں صدہ اسپتال پہنچا دیا گیا ان میں سے 7 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
ریسکیو کے مطابق ضلع کرم کےعلاقہ مسوزئی تری تنگ میں گزشتہ رات دو منزلہ کچا مکان زمین بوس ہوگیا اور گھر کے تمام افراد ملبے تلے دب گئے جاں بحق ہونے والوں میں چار بچے اور ایک خاتون شامل ہے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔