گاڑیاں سستی کردیں، چینی گھی آٹا سستا نہ کیا، یہ ہیں حکومتی ترجیحات؟ شہباز شریف

0
49
گاڑیاں سستی کردیں، چینی گھی آٹا سستا نہ کیا، یہ ہیں حکومتی ترجیحات؟ شہباز شریف #Baaghi

گاڑیاں سستی کردیں، چینی گھی آٹا سستا نہ کیا، یہ ہیں حکومتی ترجیحات؟ شہباز شریف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بنیادی اشیا کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ قابل مذمت اور افسوسناک ہے

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مہنگائی غریب عوام کے لیے قیامت صغریٰ سے کم نہیں ،حکومت کے اقدامات غربت بڑھانے اور ملکی ترقی کی اُلٹی گنتی کا باعث ہیں،حکومت طاقتور اور امیر طبقات کے لیے ٹیکس ایمنسٹی ا سکیم لاتی ہے،حکومت غریب ترین طبقات پر مہنگائی کے ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے،کسی حکومت کی معاشی ناکامی اور کیا ہوسکتی ہے کہ وہ مہنگائی قابو نہ کرسکے،مہنگائی اور افراط زر میں اضافے کے ساتھ بے روزگاری کا سمندر ہے، حکومت نے سنگین مسائل کے حل کے بجائے آنکھیں بند کر رکھی ہیں حکومت نے غریبوں کو رعایت کے بجائے لگژری گاڑیوں کی امپورٹ پر رعایت دی حکومت نے آٹے، چینی، گھی اور خوردنی تیل پر سبسڈی دینے کو ترجیح نہیں دی،حکومت کی توجہ یہ تھی کہ امپورٹڈ گاڑیاں سستی ہوجائیں،

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

نشہ نہ ملا تو سفاک باپ نے چھ ماہ کی بیٹی کے ساتھ ایسا کام کر دیا کہ سن کر روح کانپ اٹھے

شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

مالی نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد دوستوں کو بلا لیا،اجتماعی درندگی کا ایک اور واقعہ

قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعلی خیبر پختونخواہ کا شہباز شریف کے خلاف بیان پہ ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی خیبر پختونخواہ کا شہباز شریف کے خلاف بیان شرمناک ہے عمران خان کی تابعداری اور جی حضوری میں اخلاقیات ، اقدار، روایات اور وضع داری سب برباد کر دیا ہے پہلے معیشت کا جنازہ نکالا ، پھر ثقافت کا جنازہ نکالا اور اخلاقیات تباہ اور برباد کر دیا ہے اپنے منصب اور خیبر پختونخواہ کی روایات کا لحاظ اپنی بد کلامی بند کریں کیا یہ پشتون ولی کے محافظ کی زبان ہے ، شرم آنی چاہئیے عوام کی خدمت کرنے والے شہبازشریف کا کارکردگی میں مقابلہ نہیں کر سکتے تو قابل ِ ترس لوگ گندی زبان استعمال پہ اُتر آئیں ہیں وزیراعلی خیبر پختونخواہ کا شہباز شریف کے خلاف بیان عمران صاحب کی تربیت ہے خیبر پختونخواہ کے لوگ تو غیرت مند اور عزدار ہیں اپنے دشمن کے لئے بھی ایسی زبان استعمال نہیں کرتے ہم تو صرف سیاسی حریف ہیں شہباز شُریف نے پنجاب کو 5500 MW بجلی دی، موٹر وے , سڑکوں کے جال، سینکڑوں ہسپتال سکول اور یونیورسٹیاں دی

Leave a reply