لاہور: تیز رفتار گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے-

باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق یہ خوفناک ایکسیڈنٹ لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں ہوا جہاں تیز رفتار گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 زخمی افراد دم توڑ گئے، تمام افراد کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر ایوی سینا ہسپتال منتقل کیا گیا تھا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے، حادثہ کا شکار خاندان دو گاڑیوں میں سوار تھا بیٹی کے سسرال ڈی ایچ اے فیز 7 سے واپس جا رہے تھے، پولیس نے تمام حادثہ کا شکار جاں بحق افراد کو پوسٹ مارٹم کے لیے لاہور کے جنرل اسپتال منتقل کر دیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 45 سالہ رخسانہ، 4 سالہ عنابیہ، 4 ماہ کا حذیفہ، 27 سالہ محمد حسین، 30 سالہ سجاد، 23 سالہ عائشہ شامل ہیں،حادثہ ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ڈرائیور کی شناخت افنان شفقت کے نام سے ہوئی، پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا اور مقدمہ درج کرلیا جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے تاہم واقعہ کی تحقیقات جاری ہے۔

لیاری گینگ وار عزیر بلوچ گروپ کا کارندہ گرفتار

دوسری جانب کراچی میں سپر ہائی وے ٹول پلازہ رینجرز چوکی کے قریب ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔حادثے کے شکار زخمیوں اور متوفین کی لاشوں کو ایدھی اور چھیپا کے رضا کاروں ںے عباسی شہید ہسپتال پہنچایا-

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 28 سالہ احسن اور 27 سالہ زوہیب کے نام سے کی گئی جبکہ شدید زخمی ہونے والے 2 افراد کو عباسی اسپتال سے اسٹیڈیم روڈ پر قائم نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 40 سالہ ذیشان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ شدید زخمی 45 سالہ شہزاد کو طبی امداد فراہم کی گئی جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے دونوں افراد ایک موٹر سائیکل پر سوار تھے۔

سعودی عرب : ایک ہفتے کے دوران 17 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین گرفتار

Shares: