محکمہ موسمیات نے آج سے 19 ستمبر تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی،کی،ہے-

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے مغربی ہواؤں اور بحیرہ عرب سے آنے والی مرطوب ہواؤں کے باعث ملک کے بالائی علاقوں میں 15 ستمبر کی شام سے 19 ستمبر تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں 16 سے 19 ستمبر تک دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، ملاکنڈ، باجوڑ، مہمند، کوہاٹ، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی،خیبر، اورکزئی، کرم، ہنگو، کرک اور وزیرستان میں طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

وفاقی حکومت کے 16 ماہ میں قرض کی تفصیلات سامنے آ گئیں

پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ متوقع ہے، جن علاقوں میں بارش کا امکان ہے ان میں نیلم ویلی، مظفرآباد، راولا کوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور شامل ہیں،یہ سلسلہ 15 ستمبر کی رات سے 19 ستمبر تک جاری رہ سکتا ہے جبکہ 16 اور 18 ستمبر کو بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے، گلگت بلتستان میں بھی دیامر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گانچھے اور شگر میں 16 ستمبر سے 19 ستمبر کے دوران بارش اور گرج چمک کے ساتھ ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور اسلام آباد میں اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال اور جہلم میں 16 سے 19 ستمبر کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش اور ہوائیں متوقع ہیں جبکہ 18 اور 19 ستمبر کو منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، لاہور، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور فیصل آباد میں بارش کا امکان ہے۔

لنڈی کوتل: خاندانی جائیداد پر تعمیراتی کام کے دوران حملہ، پریس کانفرنس میں انصاف کا مطالبہ

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے، 18 اور 19 ستمبر کو شدید بارشوں کے باعث دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی اور کشمیر کے مقامی نالوں اور دریاؤں میں پانی کا بہاؤ بڑھ سکتا ہے۔

عوام، مسافروں اور سیاحوں کو احتیاط برتنے اور کمزور یا خطرناک علاقوں میں جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ تمام متعلقہ اداروں کو چوکس رہنے اور کسی بھی ناخوش گوار صورت حال سے بچنے کے لیے پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

نجی سکول کے استاد کی مار سے بچے کی آنکھ متاثر،مقدمے کیلئے درخواست

Shares: