گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی، دو افراد کی موت، وزیراعلیٰ نے کی رپورٹ طلب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی کے نتیجے میں دم گھٹنے سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے

فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے فیکٹری میں دو مزدور سو رہے تھے، دونوں کی موت ہو گئی، اطلاع پر پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھائی، پولیس کے مطابق آتشزدگی کے وقت دونوں مزدور فیکٹری میں سورہے تھے،ریسکیو ٹیم نے گارمنٹس فیکٹری میں لگی آگ بجھا دی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دو افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا،

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے آگ پر قابو پانے کیلئے ریسکیو آپریشن مزید تیز کرنے کی ہدایت کی،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی وزیراعلی عثمان بزدار نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا

Shares: