پنجاب میں شدید گرمی کی لہر 12 جون تک برقرار رہنے کا امکان ہے، درجہ حرارت معمول سے 4 تا 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

پراوِنشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے ترجمان عرفان کاٹھیا کے مطابق صوبے بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے، خاص طور پر بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور ملتان کے علاقوں میں ہیٹ ویو شدید ہو سکتی ہے۔ترجمان کے مطابق سرگودھا میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ لاہور، ملتان اور فیصل آباد سمیت میدانی علاقوں میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت پہنچ چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ چولستان میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ تمام سرکاری اسپتالوں میں ہیٹ ویو کاؤنٹرز بھی قائم کر دیے گئے ہیں۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور زیادہ سے زیادہ پانی استعمال کریں۔

وفاقی بجٹ 26-2025 آج شام پیش ہوگا ، پارلیمانی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس بھی طلب

معروف برطانوی ناول نگار فریڈرک فورسائت 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

Shares: