کراچی: محکمہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت آئندہ 2 سے اڑھائی ہفتے تک جاری رہے گی۔
باغی ٹی وی: ماہرین کا کہنا ہے کہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں آئندہ 2 روز کےد وران بارش کا امکان ہے تاہم اس سے ہیٹ ویو میں کمی نہیں ہوگی، اس وقت پاکستان کے بہت سے علاقے ہیٹ ویو کی زد میں ہیں جو 15سے 20 دن تک جاری رہے گی-
پہلے ماہرین کا خیال تھا کہ ہیٹ ویو 27 مئی تک یا زیادہ سے زیادہ 30 مئی تک ختم ہو جائے گی لیکن اب اس کا دورانیہ جان لیوا حد تک طویل ہوتا دکھائی دے رہا ہے مئی عام طور پر گرم مہینہ ہوتا ہے،سندھ اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں ٹمپریچر 49 ڈگری تک بھی چلا جاتا ہے لیکن اس بار ہم کچھ حصوں میں درجہ حرارت 50 سے 51 ڈگری سیلسیس (122 فارن ہائیٹ) تک پہنچنے کی توقع کر رہے ہیں اس سے پہلے 28 مئی 2017 کو جب پاکستان ہیٹ ویو کی لپیٹ میں تھا تو سبی کا ٹمپریچر 54 ڈگری سیلسئیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔







