کراچی میں جمعرات کے روز سمندری ہوائیں چلنے کے باوجود موسم شدید گرم و مرطوب رہا، اور شہر میں ہیٹ ویو جیسی صورتحال ریکارڈ کی گئی۔

باغی ٹی وی کے مطابق دن بھر درجہ حرارت 35.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، جبکہ نمی کا تناسب 65 فیصد رہا، جس کے باعث درجہ حرارت کی شدت اصل پارے سے 5 ڈگری زیادہ محسوس کی گئی۔

🔹 ہیٹ ویو الرٹ جاری
محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایک ہائی پریشر سسٹم فضا کے بالائی حصے کو اپنی لپیٹ میں لیے ہوئے ہے، جس کی وجہ سے صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں 20 مئی تک شدید گرمی رہنے کا امکان ہے۔

🔹 کن علاقوں میں خطرہ زیادہ؟
شدید ہیٹ ویو کا امکان:
دادو، شہید بینظیر آباد، نوشہرو فیروز، جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر
(درجہ حرارت معمول سے 5 تا 7 ڈگری زیادہ)

درمیانی شدت کی گرمی:
بدین، تھرپارکر، عمرکوٹ، حیدرآباد
(درجہ حرارت معمول سے 3 تا 5 ڈگری زیادہ)

🔹 کراچی میں صورتحال
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں فی الوقت ہیٹ ویو کا خطرہ نہیں، تاہم موسم انتہائی گرم اور مرطوب رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ نمی کا تناسب صبح کے وقت 80 فیصد اور شام کے وقت 60 فیصد تک پہنچ سکتا ہے، جس کے باعث شہریوں کو اصل درجہ حرارت سے کہیں زیادہ گرمی محسوس ہو سکتی ہے۔آئندہ 3 روز کے دوران کراچی میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

🔺 شہریوں کے لیے احتیاطی ہدایات:
دن کے اوقات میں غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں
پانی اور مشروبات کا زیادہ استعمال کریں
بچوں اور بزرگوں کو دھوپ میں جانے سے روکیں
دھوپ میں نکلتے وقت سر ڈھانپیں اور ہلکے رنگوں کے کپڑے پہنیں

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان

بنگلا دیش کو دورۂ پاکستان کے لیے گرین سگنل مل گیا، شیڈول پر نظرثانی کا امکان

پاکستان کی امریکا کو زیرو ٹیرف پر دو طرفہ تجارتی معاہدے کی پیشکش

یومِ تشکر: پاک فوج نے بھارت کے غرور کو خاک میں ملا دیا، سندھ کابینہ

Shares: