ملتان: انڈسٹریل اسٹیٹ میں گیس باؤزر دھماکہ، 5 افراد جاں بحق، 31 زخمی

ملتان(باغی ٹی وی رپورٹ)انڈسٹریل اسٹیٹ میں گیس باؤزر دھماکہ، 5 افراد جاں بحق، 31 زخمی

تفصیلات کے مطابق ملتان کی انڈسٹریل اسٹیٹ میں ایل پی جی سے بھرا باؤزر دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 31 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے سے باؤزر کے ٹکڑے قریبی آبادی پر جا گرے، جس سے کئی مکانات کو نقصان پہنچا۔

ریسکیو ٹیموں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا، جس میں 10 سے زائد گاڑیوں اور فوم کا استعمال کیا گیا۔ سی پی او ملتان صادق علی کے مطابق دھماکے سے کئی جانور جھلس کر ہلاک ہوگئے جبکہ علاقے کو فوری طور پر خالی کرالیا گیا۔

نشتر اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، جہاں 13 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچی، تین خواتین، اور دو مرد شامل ہیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے بتایا کہ حادثے کے باعث متاثرہ علاقے میں بجلی اور گیس کی فراہمی معطل کردی گئی ہے جبکہ ملتان مظفرگڑھ روڈ کو دوبارہ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ملحقہ آبادیوں میں سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ مزید نقصانات کا جائزہ لیا جاسکے۔

گزشتہ رات ملتان میں ایل پی جی کینٹنر پھٹنے سے 6 اموات کا واقعہ ،ڈویژنل انتظامیہ نے ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا،کمشنر ملتان عامر کریم خاں نےڈویژن میں ایل پی جی کنٹینرز کی لسٹ تیار کرنے کا حکم دے دیا،کمشنر عامر کریم خاں نے گنجان آباد علاقے میں ایل پی جی کنٹینر کھڑا کرنے پر پابندی عائد کردی،کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے ڈپٹی کمشنرز کو احکامات جاری کر دی

Comments are closed.