گوجرہ: اڈا دواکھڑی پر گیس سلنڈر پھٹنے سے دکان میں آگ بھڑک اٹھی،سامان جل کر خاکستر
گوجرہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار عبدالرحمان جٹ سے) تھانہ صدر گوجرہ کی حدود اڈا دواکھڑی پر گیس سلنڈر پھٹنے سے دوکان میں آگ بھڑک اٹھی، لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا
معلوم ہوا ہے کہ پینسرہ روڈ پر چک 281ج۔ب اڈا دواکھڑی پر گیس سلنڈر پھٹنے سے کاسمیٹکس گفٹ سینٹر کی دوکان میں آگ بھڑک اٹھی، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے دو دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے منیاری و کراکری کی دوکان میں پڑا لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا، ڈی ایس پی آفتاب احمد صدیقی صدر پولیس کے ہمراہ موقع پر موجود ضابطہ کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے.