سندھ اور بلوچستان کیلئے گیس 90 فیصد مہنگی ہونے کا خدشہ

0
49

اسلام آباد:سوئی سدرن گیس کمپنی نے اوگرا سے گیس 90 فیصد مہنگی کرنے کی درخواست کردی۔اوگرا نے گیس مہنگی کرنے کیلئے سوئی سدرن کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی، اوگرا کے مطابق سوئی سدرن کی درخواست پر سماعت 21 نومبر کو کراچی میں ہوگی۔

اوگر کے مطابق سوئی نادرن پہلے ہی 1299روپے فی ایم ایم بی ٹی یو گیس مہنگی کرنے کی درخواست کرچکی ہے جس کی سماعت 14 نومبر کو لاہور میں ہوگی۔

سوئی سدرن نے رواں مالی سال کیلئے گیس 667 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے جس سے سوئی سدرن کا ٹیرف 692 سے بڑھ کر1359 ایم ایم بی ٹی یو ہوجائے گا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سوئی سدرن کو 184 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا ہے، خام تیل کی قیمت بڑھنے کے باعث ملکی گیس بھی مہنگی ہوگئی ہے، روپے کی قدرمیں کمی سے بھی گیس صارفین پر بوجھ پڑے گا۔

Leave a reply