مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم نے گیس کی قیمتوں میں اضافے پر اوگرا کے نوٹیفکیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یکم جولائی سے نافذ ہونے والا اضافہ عوام دشمن فیصلہ ہے جس سے مہنگائی کی نئی لہر جنم لے گی۔

انہوں نے کہا کہ گھریلو صارفین کو "فکسڈ چارجز” کے ذریعے مالی بوجھ میں جکڑا جا رہا ہے۔پروٹیکٹڈ صارفین پر ماہانہ 600 روپے بوجھ ڈالنا انتہائی ناانصافی ہے۔نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے فکسڈ چارجز 1500 سے 3000 روپے تک پہنچانا سراسر ظلم ہے۔فیصل ندیم نے خبردار کیا کہ گیس کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ صنعت، روزگار اور معیشت پر منفی اثر ڈالے گا، جس کے نتیجے میں بجلی اور ضروری اشیاء مزید مہنگی ہوں گی۔”

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اوگرا فوری طور پر فیصلہ واپس لے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ فیصل ندیم کا کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ ہر اس پالیسی کی مخالفت کرے گی جو عوامی مفاد کے خلاف ہو۔

ملک بھر میں بجلی سستی ہونے کا امکان، گھریلو صارفین کے لیے ٹیرف میں کمی کی تجویز

ایف آئی اے اور سندھ پولیس میں بیرون ملک مفرور ملزمان کی گرفتاری پر مشاورت

چین کا پاکستان پر ایک اور اعتماد، 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرض رول اوور

Shares: