گیس کے محدود ذخائرکا بہترین اورمنافع بخش استعمال یقینی بنایا جائے، وزیراعظم

0
45

گیس کے محدود ذخائرکا بہترین اورمنافع بخش استعمال یقینی بنایا جائے، وزیراعظم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت گیس کے شعبے میں اصلاحات سے متعلق اجلاس ہوا

اجلاس میں وزیر توانائی عمر ایوب،وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ شریک ہوئے،مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر اور سینئر افسران بھی شریک ہوئے،وزیر اعظم عمران خان کو توانائی گیس کے شعبے میں جاری اصلاحاتی عمل پر بریفنگ دی گئی

وزیر اعظم عمران خان کو توانائی گیس کے شعبے میں جاری اصلاحاتی عمل پر بریفنگ دی،ندیم بابر نے کہا کہ اس وقت پٹرولیم مصنوعات کی دستیابی اورذخیرے کی صورتحال تسلی بخش ہے،ریفائنریز کی کارکردگی کو بہتر بنانے سے متعلق اقدامات پر پیش رفت رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کر دی گئی

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ توانائی کے شعبے سے متعلقہ مسائل کا پائیدارحل حکومت کی اولین ترجیح ہے،توانائی کے شعبے سے متعلقہ مسائل عوام کی زندگیوں پربراہ راست اثراندازہوتے ہیں،معاملات کوحل کرنے کےلیے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے،دستیاب وسائل کوبروئے کارلا کرعوام کوریلیف دیا جاسکتا ہے،گیس کے شبے میں اصلاحات کا عمل بلاتعطل جاری رکھا جائے گا،

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ گیس کے محدود ذخائرکا بہترین اورمنافع بخش استعمال یقینی بنایا جائے،ایسے علاقے جہاں قدرتی گیس نہیں وہاں ایل پی جی کی دستیابی پرتوجہ دی جائے

Leave a reply