سیالکوٹ،باغی ٹی وی (شاہدریاض کی رپورٹ )سردی کی شدت میں اضافہ،گھروں کے چولہے بھی ٹھنڈے ہوگئے

تفصیل کے مطابق سیالکوٹ شہرکے علاوہ گھوئینکی و گردونواح میں سردی کے بڑھتے ہی گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑ گئے، سوئی گیس کے کم پریشر نے شہریوں کو پریشان کر رکھا ہے

سردی کی شدید لہر نے جہاں پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا وہاں شہراقبال میں بھی سردی کی شدت کافی حد تک بڑھ گئی ہے ایک جانب شدید سردی تو دوسری جانب گیس لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے، سردی کے بڑھتے ہی گیس کاپریشرکم کردیا گیا ہے سیالکوٹ میں گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں ٹھنڈ لگ جانے سے بچے اور بوڑھے بیمار پڑ رہے ہیں۔

گیس پریشر میں کمی اور عدم دستیابی مسلسل جاری ہے جو کہ گھریلو صارفین کیلئے وبال جان بن چکی ہے،شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے حکام بالاسے فل پریشر گیس کی سپلائی کامطالبہ کیا ہے –

Shares: