شکارپور سے کوئٹہ آنے والی 18 انچ کی گیس پائپ لائن مچ کے قریب تباہ ہو گئی۔

بلوچستان کے علاقے مچ میں گیس کی مرکزی پائپ لائن کو دھماکا خیز مواد کے ذریعے نقصان پہنچا دیا گیا، جس کے باعث کوئٹہ اور گرد و نواح کے متعدد اضلاع کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔ 18 انچ قطر کی مین گیس پائپ لائن متاثر ہوئی ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے اور سیکیورٹی اداروں نے کلیئرنس کا عمل شروع کر دیا ہے۔ایس ایس جی سی حکام کے مطابق مرمت اور بحالی کا کام سیکیورٹی کلیئرنس ملتے ہی شروع کیا جائے گا، تاہم گیس فراہمی کی مکمل بحالی میں مزید وقت لگنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔علاقے میں گیس کی بندش کے باعث گھریلو صارفین اور کاروباری سرگرمیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔گیس پائپ لائن کے متاثر ہونے کے بعد بلوچستان کے شہر کوئٹہ، مستونگ، پشین اور زیارت کے لیے گیس کی سپلائی بند ہو گئی ہے۔

Shares: