گیس قیمت میں اضافہ کیوں ہوا، وزیر پٹرولیم بول پڑے
وزیر پٹرولیم عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ گیس بحران موجودہ حکومت کوتحفے میں ملا،گیس کمپنیوں کی حالت بہتربنانےکیلیے گیس قیمت میں اضافہ ناگزیرتھا ۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرپٹرولیم عمر ایوب کی زیر صدارت پٹرولیم ڈویژن میں اجلاس ہوا جس میں عمر ایوب خان نے کہا کہ اوگرادونوں سوئی کمپنیوں کےمتوقع اخراجات پرمبنی گیس کی اوسط قیمت کاتعین کرتی ہے ،2015سےاوگراکی سفارش کےباوجودجان بوجھ کرگیس کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا ،2سال تک گیس کی قیمت نہ بڑھنےسےسوئی ناردرن 141.8ارب روپےکی رقم واپس نہیں لےسکی ،اضافہ نہ ہونے سےسوئی سدرن 38.6ارب روپے واپس نہیں لےسکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ 30 جون2018 تک مجموعی طورپر180 ارب روپےکی نہ حاصل شدہ رقم جمع ہوچکی تھی،سابقہ حکومت نےخوداپنی غلطی 17مئی 2018کوای سی سی میں تسلیم کیاتھا ،سابقہ حکومت کو گیس کی قیمت بڑھانی چاہیے تھی