اقتصادی رابطہ کمیٹی نے صنعتوں کیلئے گیس کی قیمت میں اضافے کی منظوری دیدی ہے۔
باغی ٹی وی کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے ٹیرف میں 500 روپے فی ایم ایم بی ٹو کے اضافے کی منظوری دے دی گئی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس ٹیرف 3 ہزار سے بڑھا کر 3500 روپے فی ایم ایم بی ٹو مقرر کر دیا۔اجلاس میں ای سی سی کی جانب سے گھریلو صارفین کے لیے گیس قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا گیا۔کمیٹی کا کہنا تھا کہ کیپٹو پاور پلانٹس پر گرڈ ٹرانزیشن لیوی کے نفاذ کے فوری اقدامات کیے جائیں۔
دوسری جانب میڈیا رپورٹ کے مطابق ورلڈ بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن رائسر کا کہنا ہے کہ پاکستان بہتر معاشی ترقی اور خوشحالی کے حصول کیلئے وسیع پیمانے پر اصلاحات کرے کیوں کہ پاکستان کو درپیش بہت سے مسائل کے لیے توانائی، پانی اور محصولات کے شعبوں میں محدود اور دیرینہ اصلاحات کا فقدان بڑی وجہ ہے، پاکستان نے کچھ ابتدائی فیصلے کیے ہیں جو درست سمت میں گئے لیکن اب بھی بہت سے اچھے فیصلوں کی ضرورت ہے اور سب سے اہم بات یہ کہ ان فیصلوں پر عمل درآمد بھی ہونا چاہیئے۔
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال