مزید دیکھیں

مقبول

گیس ریفلنگ دھماکے کے زخمی دو افراد انتقال فرما گئے،وزیر اعلی سے نوٹس کی اپیل

قصور
چند دن قبل گیس ریفلنگ سے ہوئے دھماکے میں زخمی ہونے والے دو افراد انتقال فرما گئے،متعلقہ محکموں کی غفلت سے ابتک کئی اموات ہو چکی ہیں،وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس کی اپیل

تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے معروف قصبے الہ آباد کے نواحی علاقے ارزانی پور میں چند روز قبل ہوئے گیس ریفلنگ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے دونوں زخمی انتقال فرما گئے

14 سالہ زخمی زاہد امین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جناح ہسپتال لاہور میں خالق حقیقی سے جا ملا جبکہ اسی دھماکے کا زخمی 23 سالہ نوجوان زبیر ستار بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا
جبکہ اس سانحہ کا تیسرا زخمی شہزاد ستار بھی سیریس حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہے جس کی حالت تشویشناک ہے
یکے بعد دیگرے دو اموات سے پورے علاقہ کی فضاء سوگوار اور ہر آنکھ اشکبار ہے
ضلع بھر میں آئے روز گیس ریفلنگ سے ہونے والے دھماکوں سے ابتک کئی جانیں ضائع ہو چکی ہیں لیکن متعلقہ ادارے چند دن کی سختی اور فوٹو شوٹ تک محدود ہیں
شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

غنی محمود قصوری
غنی محمود قصوری
غنی محمود قصوری 2019 سے باغی ٹی وی سے وابستہ ہیں اور قصور میں باغی ٹی وی کے بیورو چیف تعینات ہیں،عرصہ دراز سے کالم نگار ہیں