گیس 155 فیصد مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت آج ہو گی

لاہور چیمبر اور اپٹما نے گیس ٹیرف میں مزید اضافے کو ظلم قرار دیا
0
110
price

لاہور: اگلے مالی سال 2024-25ء کے دوران گیس کا بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے جس کے باعث حکومت کو گھریلو صارفین کی ضروریات مہنگی آر ایل این جی سے پوری کرنا پڑیں گی جس پر ایک ارب ڈالر لاگت آئے گی،تاہم مہنگائی کی چکی میں پس رہے عوام صارفین کیلئے آج گیس مہنگی ہونے کا امکان ہے، گیس کتنی مہنگی ہوگی فیصلہ آج ہو گا-

باغی ٹی وی : آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے گیس 155 فیصد مزید مہنگی کرنے کی سوئی نادرن کی درخواست پر آج لاہور میں سماعت کرے گا،جس صارف کا گیس بل پہلے 100 روپے تھا وہ 600 روپے ہو چکا، اب جس کا بل 600 روپے ہے وہ 1500 ہو جائے گا، اوگرا نے ریٹ بڑھانے کی منظوری دی تو اطلاق یکم جولائی سے ہو گا۔

لاہور چیمبر اور اپٹما نے گیس ٹیرف میں مزید اضافے کو ظلم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سماعت کے دوران اس کی شدید مخالفت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی نے 4 ہزار 489 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت تجویز کی ہے، گیس کی قیمت بڑھنے سے بلوں میں اوسطاً 155 فیصد تک مزید اضافہ ہو گا، اس سے پہلے ایک سال میں گیس کی قیمت میں 600 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے۔

سندھ کے تین اضلاع ڈاکوؤں کی ریاست بن گئے

تیل اور گیس کے سرکاری ادارے پہلے ہی 710 ارب روپے کے سرکلرڈیٹ تلے دبے ہوئے ہیں جس کی بنیادی وجہ بھی RLNGسے گیس کی فراہمی ہے،پاکستان ایل این جی پر سرکلرڈیٹ کا بوجھ 142 ارب روپے ہوچکا ہے جبکہ پاکستان سٹیٹ آئل(PSO) 568 ارب روپے کے بوجھ تلے سسک رہی ہے۔

نجی خبررساں ادارے کے مطابق یہ انکشافات گیس کے بنیادی سٹیک ہولڈرز میں سے ایک آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن نارتھ ریجن کی طرف سے سامنے آئے ہیں جس کا کہنا ہے کہ اگلے سال گھریلوصارفین کو 209 ملین کیوبک فیٹ یومیہ گیس درکار ہوگی جس کی لاگت ایک ارب ڈالر کے لگ بھگ ہوگی۔

سیالکوٹ:ویلفیئر فاؤنڈیشن نے مسافروں کے لیے بوفے ڈنر دسترخوان لگا دیا

سوئی ناردن کا اندازہ ہے کہ اگلے سال 80 ہزار 155 بی بی ٹی یوRLNG کے ذریعے گھریلوگیس صارفین کی ضروریات پوری کی جاسکیں گی اور اس پر 297,913 ملین روپے لاگت آئیگی۔یہ رقم بھی ایک ارب امریکی ڈالر کے برابر ہے جس کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی طرف سے منظوری کے بعد کا بینہ بھی اس کی توثیق کرچکی ہے۔

سوئی ناردرن کی ملکی پیداوار میں 12 فیصد کمی ہوئی ہے۔اس وقت ملک کی 28 فیصد آبادی گیس استعمال کر رہی ہے،اتنی آبادی کی گیس ضروریات پوری کرنے کے لیے ایک ارب ڈالر مالیت کی آرایل این جی درکار ہوگی۔اپٹما کے مطابق پاکستان میں انرجی ٹیرف کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے کئی طرح کے اقدامات کرنے ہوں گے-

گجرات اور منڈی بہاؤالدین کے ایک ایک پٹرولنگ سنٹر پر ڈرائیونگ سکول کی منظوری

Leave a reply