یکم جولائی سے گیس قیمتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا-
اوگرا نے نوٹیفیکشن جاری کردیا۔،جس کے مطابق اضافے کا اطلاق گھریلو صارفین پر نہیں ہوگا، گھریلو صارفین کے لئے صرف ماہانہ فکسڈ چارجز میں اضافہ کیا گیا گھریلو صارفین (سلیب ریٹ)، روٹی تنور، کمرشل، جنرل انڈسٹری (کیپٹیو)، سی این جی، سیمنٹ اور کھاد کے لیے گیس کی قیمتیں تبدیل نہیں کی گئیں، حکومت نے بلک صارفین، پاور سیکٹر اور انڈسٹری کے لیے گیس کی قیمتیں بڑھا دیں جب کہ گھریلو صارفین کے فکسڈ چارجز میں اضافہ ہوگا۔
گزشتہ روز وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں گھریلو صارفین کیلئےگیس کی قیمتیں برقرار رکھنے اور فکسڈ چارجز میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا پروٹیکٹڈ صارفین کے فکسڈ چارجز 400 سے بڑھا کر 450 روپے ماہانہ جبکہ نان پروٹیکٹڈ صارفین کے فکسڈ چارجز ایک ہزار سے بڑھا کر 1400 روپے کردیے گئے۔
ایک اعشاریہ پانچ کیوبک میٹر سے زائد گیس استعمال کرنے والوں کے فکسڈ چارجز 2 ہزار سے بڑھاکر 2400 روپے کردیے گئے گیس پر چلنے والے پاور پلانٹس اور صنعتی صارفین کے لیے قیمتوں میں دس فیصد اضافہ کی منظوری دے دی گئی،اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بلک صارفین اور اور بجلی گھروں کے لیے گیس کے نرخ میں 10 فیصد اضافے کی بھی منظوری دی۔