گواہ کی فیملی میں شادی ،پیش نہیں ہو سکتا، نیب،پیراگون سیکنڈل کیس میں عدالت کا نیب پر اظہار برہمی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہو رمیں پیرا گون ہاوَسنگ ریفرنس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی
احتساب عدالت نے پراسیکیوٹر کو حکم دیا کہ گواہ کو پیش کریں،جس پر نیب نے کہا کہ آج نیب کی گواہ عدالت پیش نہیں ہو سکتی ،عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیوں پیش نہیں ہو سکتی، یہ کیا بات ہوئی؟ نیب پراسکیوٹر نے کہا کہ گواہ اقصی ٰجبیں کی فیملی میں شادی ہے،
وکیل صفائی نے اعتراض کیا کہ پراسیکیوٹر نیب گواہ کے بیان پر اثرانداز ہو رہے ہیں، اس طرح تو پراسیکیوٹر خود گواہ کی جگہ کھڑے ہو جائیں اور بیان لکھوا دیں، جس پر پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ گواہ نے ریکارڈ پیش کرنا ہے عدالتی ریکارڈ پر لانا گواہ کو تو معلوم نہیں، اگر وکلائے صفائی کو اعتراض ہے تو وہ بعد میں اپنا اعتراض لکھوا دیں،
عدالت نے نیب حکام پر اظہار برہمی کیا اور ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل سسٹم ایسے نہیں چلتا، گواہ کو پیش کریں، کسی کے گھر شادی ہے تو کسی کو کیا مسئلہ ہے ،گواہ عدالت میں ہر صورت پیش کریں، بیان آج ہی ریکارڈ ہوگا، عدالت نے کیس کی سماعت مختصر وقفے کے لیے ملتوی کردی
تعلیمی ادارے بند، میٹرک اور انٹر کے امتحانات ہوں گے کب؟ سعید غنی نے کیا بڑا اعلان
کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
واضح رہے کہ خواجہ برادران کو 17 مارچ کو سپریم کورٹ نے رہا کرنے کا حکم دیا تھا،خواجہ برادران پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔عدالت نے ریفرنس کے 3 ملزموں ندیم ضیاء، عمر ضیاء اور فرحان علی کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے جنہوں نے پیراگون سوسائٹی میں سادہ لوح شہریوں سے 59 کروڑ کا فراڈ کیا ہے۔
آپ نے بحث مکمل کرنی ہے یا باہر جانا ہے؟ عدالت کے استفسار پر خواجہ سعد رفیق نے کیا کہا؟
لاہور کی احتساب عدالت نے 4 ستمبر کو مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں بے ضابطگیوں پر دائر ریفرنس میں فرد جرم عائد کی تھی۔ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔
میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو
آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟
واضح رہے کہ 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد نیب نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔