نئے گوادرانٹرنیشنل ائیرپورٹ کے افتتاح میں مزید 6 ماہ تاخیر

سی اے اے کی رہنمائی کے تحت اوپن اسکائی پالیسی کے مطابق چلایا جائے گا
0
50
gawadar airport

سی پیک کے تحت چین کی جانب سے تعمیر کیے گئے نئے گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے افتتاح میں مزید 6 ماہ کی تاخیر سامنے آئی ہے

گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا افتتاح رواں ماہ ہونا تھا تا ہم تکنیکی بنیادوں کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوئی ہے، ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی خاقان مرتضیٰ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ائیرپورٹ کا سازوسامان اور تیکنیکی آلات چین سے پاکستان پہنچنے میں تاخیر ہو رہی ہے بحری راستے سے چین سے گوادر آنیوالا سامان رواں ماہ پہنچنے کی توقع ہے،چینی اتھارٹیز کی جانب سے گوادرائیرپورٹ کے افتتاح کیلئے مارچ 2024 کا وقت دیا جا رہا ہے

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی خاقان مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ نیا گوادرائیرپورٹ فعال ہونے کے انتظامات کی تکمیل میں مزید تاخیر ہوسکتی ہے ائیرپورٹ گوادر کے موجودہ ہوائی اڈے سے 26 کلومیٹر شمال مشرق کی جانب واقع ہے اوراس کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے 3000 ایکڑ زمین دی گئی ، نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کی طرح گوادر ائیرپورٹ پاکستان کا دوسرا گرین فیلڈ ائیرپورٹ ہے

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا انتظام و انصرام سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) کے ذریعے کیا جائے گا۔ جو پاکستان، عمان اور چین کے درمیان سہ فریقی منصوبے کا حصہ ہے اور ملکی اور بین الاقوامی فضائی آپریشنز کی صلاحیت کا حامل جدید ترین منصوبہ ہے۔ ہوائی اڈے کی ترقی چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کا ایک حصہ ہے. جو چین کے ون بیلٹ ون روڈ اقدام کا سنگ میل ہے

وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس کا شاہ زیب رند کو کراٹے کمبیٹ لیگ جیتنے پر مبارکباد
ائیر پورٹ پرابھی پریس کانفرنس ہو رہیں کل کو یہاں فلمی تقریبات ہوں گی کرن جوہر کی طنز
بلوچستان حکومت؛ شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے امداد روانہ
لاہور میں ریٹائرڈ ایس پی کے قتل کے الزام میں بھابھی سمیت 3 افراد گرفتار
مفتی تقی عثمانی کا موجودہ ملکی سیاسی صورتحال میں سیاستدانوں اور دیگر اداروں کومشورہ
گورنر ہاؤس میں خواتین کے لیے مفت مہندی لگانےکا اہتمام
ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی نوکیا چاند پر 4 جی نیٹ ورک لگانے کے لیے تیار
چودھری رحمت علی میموریل ٹرسٹ، خدمت انسانیت کی اعلی مثال
پاکستان میں سب سے بڑا ہوائی اڈہ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ ملک کا دوسرا ہوائی اڈہ ہوگا جو2022 میں اپنے تعمیراتی آغاز سے ہی اے۔380 طیاروں کو سنبھالنے کی صلاحیت کا حامل بنایا جا رہا ہے۔ یہ گوادر جزیرہ نما کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے گا اور پاکستان اور چین کے درمیان تجارت کو فروغ ملے گا، اس لئے خطے کی جغرافیائی سیاسی حیثیت کو سرمایہ کاری اور تجارتی مواقع کے جغرافیائی مرکز میں تبدیل کر دے گا۔ ہوائی اڈے کو سی اے اے کی رہنمائی کے تحت اوپن اسکائی پالیسی کے مطابق چلایا جائے گا

Leave a reply