گوادر بلوچستان کرکٹ اسٹیڈیم کی دنیا میں گونج، آئی سی سی نے سب کو کر دیا چیلنج
ہے کوئی گوادر بلوچستان کرکٹ اسٹیڈیم جیسا تو سامنے آئے
گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کا اعزاز،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پوری دنیا کو چیلنج کر دیا،گوادر بلوچستان کرکٹ اسٹیدئیم کی خوبصورتی نے آئی سی سی کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لیا
آئی سی سی نے چیلنج دیا کہ گوادر کرکٹ اسٹیڈئیم جیسا خوبصورت اسٹیڈئیم ہے تو سامنے آئے، انتظار رہے گا، گوادر میں دنیا کے سب سے خوبصورت کرکٹ اسٹیدئیم کی تعمیر سیکیورٹی میں بہتری کا ثمر ہے ،گوادر میں کار ریلی اور نمائشی میچ کی تصاویر دنیا بھر میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں
گوادر اسٹیڈیم کی سحرانگیز تصاویز نے دنیا میں دھوم مچا دی ،آئی سی سی بھی گوادر کرکٹ اسٹیڈئیم کی تعریف کرنے پر مجبورہو گیا ہے