گوادر کے علاقے سربندر میں کوارٹر میں سوئے ہوئے7 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔
باغی ٹی وی : ترجمان بلوچستان حکومت نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دہشت گردوں نے سربندر میں مزدوروں پر حملہ جبکہ انتظامی افسران وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور جاں بحق مزدوروں کے اہلخانہ سے رابطہ کیا جاررہا ہے،ایس ایچ او تھانا گوادر محسن علی کے مطابق نامعلوم افراد نے گوادر فش ہاربر کے قریب رہائشی کوارٹر پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا، حملہ اس وقت کیا گیا جب کوارٹر میں مزدور سو رہے تھے، جاں بحق اور زخمی افراد سربندر میں حجام کی دکان میں کام کرتے تھے، لاشوں اور زخمی شخص کو گوادر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق پنجاب کے ضلع خانیوال سے بتایا گیا ہے۔
نومئی،ایک برس بیت گیا،ملزمان کو سزائیں نہ مل سکیں،یہ ہے نظام انصاف
صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا لانگو نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی اور کہا کہ دہشت گردوں سے سختی سے نمٹیں گے، واقعہ کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لے رہے ہیں،انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
وزیر اعلٰی بلوچستان سرفراز بگٹی نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوادر میں بے گناہ مزدوروں کا قتل کھلی دہشت گردی ہے، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا پیچھا کریں گے، ریاستی رٹ ہرصورت برقراررکھی جائے گی، پاکستانیوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے اور شہدا کے اہلخانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
9 مئی کو ایک سال، زخم ابھی تازہ،عمران کا جوابی وار،معافی نہیں ملے گی؟
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بہیمانہ واقعہ میں7افراد کے قتل پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ سوگوارخاندانوں کے غم میں برابرکے شریک ہیں، دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے درندے انسان کہلانے کے حقدار نہیں ہیں۔
یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی گوادر ائیر پورٹ پر شرپسندوں نے حملے کی کوشش کی تھی جسے سکیورٹی اہلکاروں نے ناکام بنا دیا تھا۔
پولیس حراست میں موجود وکلاء رہا کیے جائیں، اعظم نذیر تارڑ
ے گناہ مزدوروں کا سفاکانہ قتل کھلی دہشتگردی ہے،بلاول
پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گوادر میں 7 محنت کشوں کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ بے گناہ مزدوروں کا سفاکانہ قتل کھلی دہشتگردی ہے،اس بربریت پر بلوچستان سمیت پورے ملک کے لوگ شدید غصے میں ہیں، انسانیت شرمندہ ہے، جرم میں ملوث درندوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے،پاکستانی قوم دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرنے کے لیے پرعزم ہے
گوادر میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق 5 افراد اور ایک زخمی کا تعلق سرائیکی وسیب کے ضلع خانیوال کی تحصیل میاں چنوں کے ایک ہی خاندان سے ہے،،جاں بحق افراد میں دو سگے بھائی بھی شامل،واقعے میں زخمی ہونے والے ایک نوجوان کی 17مئی کو شادی تھی، اطلاع ملتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا۔قتل ہونے والوں میں دو حقیقی بھائی اسد اور حسیب جبکہ انکا کزن ساجد بھی شامل تھا