گوادر ہوٹل پر حملہ کرنیوالے تمام دہشت گرد ہلاک ،آئی ایس پی آر

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقہ گوادر میں دہشت گردوں نے نجی ہوٹل پر حملہ کیا تاہم سیکورٹی فورسز نے تمام دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گوادر میں واقع پی سی ہوٹل میں افطاری سے قبل دہشت گردوں نے حملہ کیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے پی سی ہوٹل میں داخلے کی کوشش کے دوران فائرنگ کی جس سے سیکورٹی گارڈ شہید ہو گیا. واقعہ کی اطلاع ملنے پر علاقہ کی تمام ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی. سیکورٹی فورسز نے ہوٹل میں موجود تمام مہمانوں کو بحفاظت نکال لیا.دہشت گردوں کی فائرنگ سے کچھ ہوٹل ملازمین زخمی ہوئے ہیں۔ جنہیں گوادر ہسپتال میں طبی امداد کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔بلوچستان کے صوبائی وزیرداخلہ میر ضیا اللہ لانگو کا کہنا ہے کہ ابھی بتا نہیں سکتے کہ زخمیوں کی تعداد کتنی ہے۔ ہوٹل میں کوئی غیر ملکی شہری موجود نہیں تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تمام دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے

Comments are closed.